آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات

باہمی دلچسپی اور علاقائی تعاون و سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

دونوں جانب سے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید وست دینے کے عزم کا اظہار،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آن لائن ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا،

Comments are closed.