اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈی چوک کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈی چوک کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشننے اہم ا علامیہ جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ڈی چوک پر سویلین پر طاقت کے بے دریغ استعمال انسانی سیاسی معاشرتی حقوق کی مذمت کرتے ہیں،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے اعلامیہ جاری کیاہے ، بار ایسوسی ایشن کا ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیاہے اور واقعہ میں ملوث افراد سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیاہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Comments are closed.