اسلام آباد(آن لائن)احتجاج کی ناکامی کے بعدتحریک انصاف پر نئی افتاد آن پڑی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔ عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا
، عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یادرہے کہ سیکٹر ایف 7کے تاجروں کی تنظیم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خلاف جناح سپر مارکیٹ ایف سیون کے تاجروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔تاجروں نے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ تاجروں کی اس درخواست میں سیکریٹری داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.