پی ٹی آئی کی 24 نومبرکی احتجاج کی کال پر تشدد ثابت ہوئی ، آر پی او

راولپنڈی (آن لائن) ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوبیس نومبر کی احتجاج کی کال پر تشدد ثابت ہوئی تاہم ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مظاہرین نے پولیس پر سیدھے فائر کئے ۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار زخمی ہوے ، پولیس نے گیارہ ہزار سے زئد ملزمان کو گرفتار کیا جن میں چونسٹھ افغانی باشندے بھی شامل ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا حتجاج پر تشدد تھا ۔ تاہم ملک کو عدم استحکام سے س دو چار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کیا ۔ تشدد سے رالپنڈی پولیس ڈوثرن کے ایک سو ستر پولیس اہلکار زخمی ہوے۔ گیارہ پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کی گئیں ۔

پولیس کے پچیس اہلکار اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پر آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے ۔ تشدد کے باوجود پولیس نے ان تہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا پولیس نے شر پسندوں کے خلاف مقدمات بھی د رج کر لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار اکاون ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے جانے والوں میں چونسٹھ افغان با شندے بھی شامل تھے ۔ پورے ریجن میں بتیس مقدمات ر جسٹرد کئے گئے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے ڈی پی او اٹک نے کہا احتجاج کے دوران پولیس پر آتشی اسلحہ سے اٹک پولیس پر حملہ کیا تشدد کے باوجود ہم نے صبر سے کام لیا ۔ سی پی او اٹک نے اس موقع پر کہا کہ اٹک پولیس نے سات سو شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے ۔

Comments are closed.