بانی پی ٹی آئی راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں،ملاقات کیلئے ان سے رابطہ کریں، جیل ذرائع

راولپنڈی (آن لائن)اڈیالہ جیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتی افراد راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں‘جیل انتظامیہ کے پاس اختیار نہیں۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر جیل ذرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتی افراد راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاون کا حصہ قرار دیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں۔

Comments are closed.