کراچی (آن لائن)پاکستانی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل حرا مانی کیدھندلائی ہوئی چکمتی تصویر بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچاگئی۔یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ ‘ میرے پاس تم ہو اور ‘یقین کا سفر سمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں لیکن عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آٓتی ہیں۔
اداکارہ کا شہرت حاصل کا جنون جب یہاں بھی کم نہ ہوسکا تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا اور وقفے وقفے سے اپنی ایسی تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں جس نے نہ صرف انہیں انفرادی توجہ دلوائی بلکہ انکا نام بے جا توجہ سمیٹنے والی فنکاروں میں بھی لیا جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جب حرا نے اپنے انسٹاگرام اکاوٓنٹ کا رخ کرتے ہوئے اپنا نیا روپ متعارف کروایا۔مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ بنا آستین کے چمکتے لباس میں ملبوس ہیں اور بولڈ انداز کیساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
اگرچہ کہ اس پوز کو تھوڑا بلر رکھا گیا تھا لیکن اسکے باوجود حرا مانی کی قاتلانہ ادائیں چھائی نہیں چھپ رہی تھیں۔دوسری جانب حرا کے اس نازو انداز کو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن صارفین کے متضاد تبصروں سے بھر گیا۔جبکہ کئی صارفین اداکارہ کی بولڈنس پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرتے بھی نظر آئے۔
Comments are closed.