چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

راولپنڈی ( آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ ،پاک بحریہ کی سمندر میں آپریشنل تیاریوں و جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا ،تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ، پاک بحریہ کے دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اورماڑہ میں پاکستان نیوی کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خطرات اور دفاعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کے دستو ں کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور پاک بحریہ کے دستو ں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور سراہا ۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کے دستو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کے حوالے سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں بہترین ہیں مادر وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کو بہترین اور موثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاک بحریہ کو مزید جدید جنگی سازوسامان و آلات سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ۔

Comments are closed.