عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات نہ ہوسکی

راولپنڈی (آن لائن)عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات نہ ہوسکی ،فیصل چوہدری اور فیصل ملک ایڈووکیٹ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ۔اڈیالہ جیل پہنچنے پر وکلاء کی ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ جیل سبطین سے ملاقات ہوئی جس میں وکلاء کو بتایا گیا کہ ملزم ہماری تحوی میں نہیں ہے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں ہے ۔جیل انتظامیہ کا موقف تھا کہ بانی پی ٹی ائی کے سیل کی سیکورٹی بھی راولپنڈی پولیس کی کنٹرول میں ہے اس لئے ملاقات کے لئے راولپنڈی پولیس افسران اور مقدمہ کے تفتیشی افسیر سے رابطہ کریں۔

Comments are closed.