مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا میں اس کی بالکل بھی تائید نہیں کرتا ،عرفان صدیقی

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا میں اس کی بالکل بھی تائید نہیں کرتا چاہے وہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس کی وجہ سے بھی ہوا افسوسناک ہے ۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ "مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے میں اْس کی بالکل تائید نہیں کرتا چاہے وہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہوا ہے، یہ نہایت افسوسناک ہے۔ میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہاہے کہ میرا صحافتی برادری سے تعلق ہے میں ویسے بھی سمجھتا ہوں کہ یہ پی ایم ایل این کے لئے اور اس کی حکومت کے لئے بھی باعث فخر نہیں ہے۔ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں رہی ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں، انہی تک محدود رہنی چاہئیں۔”

Comments are closed.