چیف جسٹس پاکستان نے چھ دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن ) چیف جسٹس پاکستانیحییٰآفریدی نے چھ دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور ہوگا ، چھ دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کیلئے اجلاس بھی شیڈول ہے۔آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک کی جگہ خصوصی عدالتوں کے کیسز میں نئے جج کی شمولیت کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کررکھاہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے نامزدگیوں کے نام سامنے آگئے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 اور پشاور ہائیکورٹ کے 9 ناموں کی تجویزکیے گئے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ کیلئے سریش کمہار، خالد حسین شاہانی،عبید الرحمن خان، رفیق احمد کلہاڑی ، عمائمہ انور کان، عثمان علی ہادی،محمد عمر لاکھانی, منصور علی گھنگرو ، پرکاش کمار، ذیشان عبد اللہ، ذیشان آدھی، جعفر رضا کا نام شامل ہیں جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈنشل ججز کیلئے کلیم ارشد،فرح جمشید،انعام اللہ خان ، جنید انور، مدثر امیر، محمد اورنگزیب، قاضی جواد احسان اللہ، صلاح الدین اور صادق علی کے نام شامل ہیں،26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا تھا۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔

Comments are closed.