پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے،چوہدری انوار الحق
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965ء ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے
، اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف قومی وقار کا دفاع کیا، دفاع پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سرفروشوں کی عظمت کو پوری کشمیری قوم زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، 6ستمبر ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قوم اوپاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، بھارت کی بزدل فوج سیز فائر لائن پر بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے
Comments are closed.