24 گھنٹوں میں مزید24 مریض ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد313 ہوگئی
راولپنڈی (آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی ہے،مجموعی تعداد 313 ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ہولی فیملی 37 ، ڈی ایچ کیو 31 اور بے نظیر بھٹوہپستال میں 36 مریض زیر علاج ہیں،پوٹھوہار ٹاوٴن، ڈھوک منشی، راول ٹاوٴن سے ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،راولپنڈی کینٹ، چکلالہ اور خیابان سرسید کے علاقے بھی متاثر ہوئے،ڈپٹی کمشنر حسن وقار نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور 25 سو مقدمات درج قریباً 5 سو عمارتوں کو سیل کیا گیا،ستمبر اور اکتوبر میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہر میں دینگی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں شہری مفت رہنمائی اور ادویات حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.