محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں وویمن ایسوسی ایشن چیئرٹی بازار کا افتتاح کردیا

یہ چیئرٹی بازار راولپنڈی۔ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ فارن آفس کا دورہ کرسکیں اور دوسرے ممالک کی ثقافت دیکھ سکیں، نائب وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں وویمن ایسوسی ایشن چیئرٹی بازار کا افتتاح کردیا۔دفتر خارجہ میں چیئرٹی بازار کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ جس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان فارن آفس وویمن ایسوسی ایشن سالانہ چیئرٹی بازار 2024 کا افتتاح کیا۔چیئرٹی بازار میں مختلف سفارتخانوں کی جانب سے سٹال اور اپنے اپنے ملکوں کی ثقافتی نمائش کا اہتمام کیاگیاہے۔اس موقع پر غیر ملکی سفارتکار اور ان کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد بھی چیئرٹی بازار میں موجود تھے۔وزارت خارجہ کے آفیسران کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔اس بازار کا مقصد معاشرے میں مستحق اور کمزور طبقات کی معاونت اور فلاح کرنا ہے۔

Comments are closed.