اسلام آباد بلیو ایریا آپریشن کے بعد سے پی ٹی آئی قیادت دباوٴکا شکارہے، کسی مبینہ شہید کے جنازے میں کوئی گیانہ زخمی کی عیادت کی
قائدین اب تک کوئی ایف آئی آربھی درج نہ کراسکے جس پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں
مرکزی قیادت نے اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشورے کی یقین دہانی سے سب کو خاموش کرادیا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد بلیو ایریا آپریشن کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی قیادت دباوٴکا شکارہے، کوئی مرکزی قائد کسی مبینہ شہید کے جنازے میں جا سکا اور نہ ہی کسی زخمی کارکن کی عیادت کر سکی۔قائدین اب تک کوئی ایف آئی آربھی درج نہ کراسکے جس پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جس پر مرکزی قیادت نے اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشورے کی یقین دہانی سے سب کو خاموش کرادیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اپنے دعوے کے باوجود شہداء کے جنازوں میں نہ جاسکی‘مرکزی قیادت کسی زخمی کارکن کی عیادت نہیں کرسکی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی تجویزپیش کی مگر مقامی تنظیم غائبانہ جنازہ پر تیار نہ ہوئی اور مقامی قیادت کا موقف تھا کہ غائبانہ نماز جنازہ کے وقت پولیس رہنماؤں اور کارکنوں کوگرفتار کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت پر پارٹی ورکرز اور رہنماوٴں کی سخت تنقیدکا سلسلہ جاری ہے اورپارٹی میٹنگز اور سوشل میڈیا پر پارٹی قیادت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں میں وضاحتوں پر مجبورہوکر رہ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کارکنوں پر فائرنگ اور غائب ہونے کی ایف آئی آررز کی درخواستیں دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے اور مطالبہ کرنے والوں کو مرکزی قیادت کی طرف سے تسلی دی گئی ہے ہ بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے مشورہ کیا جائیگااوربانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔
Comments are closed.