ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں پیش رفت

امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات حکومت برداشت کریگی،اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ پر امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات حکومت برداشت کریگی،جبکہ ویزوں کے لیے بھی وزارت خارجہ درخواست ارسال کردی گئی ہے پیر کو،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم نے امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی

،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ پیش ہوئے۔عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات حکومت برداشت کریگی، عدالت کو آگاہ کر دیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم نے امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دیدی ہے، نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ وفد کے ویزوں کیلئے وزارت خارجہ نے درخواست بھیج دی ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی

،نمائندہ وزارت خارجہ نے بیان میں کہاکہ ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.