پارٹی رہنماؤں کا مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر سنگین الزامات عائد کر دیئے
بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں،انہیں کون تعویزدے رہا ہے ہم بھی وہیں سے تعویز لے لیتے ہیں،حلیم عادل شیخ،شعیب شاہین
اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر سنگین الزامات عائدکئے ہیں،پارٹی قائدین کا موقف ہے کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں

کور کمیٹی میں حلیم عادل شیخ نے موقف اپنایا ہے کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے،شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں،حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ہم پر ایف آئی آر ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سے آزاد ہے،کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نہ گراونڈ پر تھے نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہر بار ہم پر ہی ایف آئی آر ہوتی ہے اور ورکرز ہی پھنستے ہیں،علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی۔

Comments are closed.