اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی‘اسلام آباد پولیس میں نئی بھرتیوں کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔منظوری کے تحت اسلام آباد میں 1934 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔نئی بھرتیوں 24 انسپکٹر 50 سب انسپکٹر 100 اے ایس آئی بھرتی کئے جائیں گے۔180 ہیڈ کانسٹیبل 1580 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔حالیہ منظوری اسلام آباد پولیس کے لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کے تیسرے اور چوتھے فیز کے تحت کی جا رہی ہے۔پہلے 2 فیز میں 1452 اہلکار پہلے بھرتی کئے جا چکے ہیں۔لاء اینڈ ڈویژن کے تحت 100 ہزار اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات ہو گا۔اسپیشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکی وفود بلخصوص چائنیز کی سکیورٹی پر مامور ہو گا۔ایس پی یو کے ایک ہزار اہلکاروں کے علاوہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لئے مزید بھرتی بھی کی جائے گی۔

Comments are closed.