70 ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کم ترین سطح پر آنا پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے
جیسے ہی دھرنے کے خلاف کارروائی ہوئی تو اسٹاک مارکیٹ اگلے دن دوبارہ کم بیک کرگئی، وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنے غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی، دھرنوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، 70 ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کم ترین سطح پر آنا پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے، 2018 میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد تھی، اس مہینے میں یہ 4.9 فیصد پر پہنچی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 ماہ بعد مہنگائی میں کمی آئی ہے اس سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا، افراط زر اب مزید کم ہوگا تاہم یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔انہوں ں ے کہا کہ گزشتہ دنوں دھرنوں نے ملک بھر میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی بالخصوص اسلام آباد میں ایک افراتفری کا عالم تھا، توڑ پھوڑ ہوئی،
رینجرز اور پولیس والے شہید ہوئے، ان لوگوں نے اپنے غیرقانونی ہتھکں ڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے کے سبب ایک دن میں اسٹاک ایکس چینج کے پوائنٹس ساڑھے تین ہزار کم ہوگئے لیکن جیسے ہی دھرنے کے خلاف کارروائی ہوئی اور دھرنا ختم ہوا تو اسٹاک مارکیٹ اگلے دن دوبارہ کم بیک کرگئی پچھلا نقصان بھی پورا کیا اور مزید گین کیا، اس کا مطلب ہے کہ استحکام ہو تو معیشت بہتر ہوتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 مہینوں بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کم ترین سطح پر آنا پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے، 2018 میں نوازشریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد تھی، اس مہینے میں یہ 4.9 فیصد پر پہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی وہ واحد ٹول ہے جس سے غریب آدمی کی زندگی میں مزید مشکل یا آسودگی لے کر آتا ہے، اس سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا، امید کی جانی چاہیے کہ اسٹیٹ بینک کی اگلے میٹنگ میں پالیسی ریٹ میں مزید بہتری کے امکانات ہوں گے جس کا فیصلہ مرکزی بینک نے کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں دھرنوں کے باعث ملک میں ہیجانی کیفیت رہی
، خاص طور پر اسلام آباد میں ہر طرف افرا تفری کا ساماں تھا، ہر طرف تھوڑ پھوڑ کی جا رہی تھی، اپنے انتہائی غلط اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی گئی، ایک دن میں اسٹاک ایکسچینج ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس نیچی گری، جب یہ مظاہرین ڈی چوک سے پیچھے ہٹے تو اسٹاک مارکیٹ نے دوبارہ چھلانگ لگائی اور مارکیٹ خسارے میں کمی ہوئی اور منافع میں اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک پیمانہ ہے کہ اگر رجحان مثبت ہو تو معاملات بڑی تیزی سے آگے بڑھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقتصادی اہداف حاصل کریں گے، معاشی بہتری کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید مثبت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار کے پیش نظر برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، چینی برآمد ہونے کے باوجود قیمت میں کمی ہوئی، چینی برآمد کرنے سے ملک کو 500 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی کی مکمل گرفت سے اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوا، ایف بی آر محصولات کا ہدف حاصل کرے گا تو نظام میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور ٹیم کی کاوشوں سے یورپ کیلئے براہ راست پروازوں کا معاملہ حل ہوا ہے، میں خواجہ آصف اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ماضی کی حکومت کے وزیر نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرغیرذمہ دارانہ بیان دیا، سابق وزیر کے بیان سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا، میں خواجہ سعد اور اتحادیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، گزشتہ اتحادی حکومت نے بھی معاملے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں۔
Comments are closed.