9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیش رفت‘ غیر حاضر 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی (آن لائن)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورانسداد دہشتگردی عدالت نے غیر حاضر 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور، راجہ بشارت، زرتاج گل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔عدالت نے پولیس کو اعجاز احمد چٹھہ سمیت 47 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Comments are closed.