اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح سود بھی 13 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سے 14 ماہ میں ہم نے مثبت اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی جس سے ملکی آمدنی میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2 ہفتے کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل تھے جو کہ اب ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔
اسی طر ح آگے بڑھتے رہنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے جسے عالمی معیار کے حوالے سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ تعمیرات کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔نہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو دو بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 24، 25 کروڑ کی آبادی ہے جو کہ 2.55 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کا آبادی سے براہ راست تعلق ہے، 2022 کا سیلاب تعمیر و بحالی کے حوالے سے ہمیں جگانے کے لیے کافی تھا۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت سندھ کا کردار قابل تعریف ہے جس نے متاثرین کے لییدریا کے کناروں پر دوبارہ گھر بنانے کے بجائے پائیدار تعمیرات کی طرف توجہ دی ہے۔
Comments are closed.