مقدمات میں اب تک 853 زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ‘ 848 مرد اور 5 خواتین بھی شامل
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 10 مقدمات درج،تعداد 20 ہوگئی۔تھانہ مارگلہ میں 3،کوہسار اور شہزاد ٹاؤن میں 2، 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ اور تھانہ ترنول کے بھی 2،2 مقدمات شامل ہیں۔ تھانہ سہالہ، تھانہ بنی گالہ، شمس کالونی اور نیلور میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔تھانہ نون،تھانہ کھنہ اور تھانہ آبپارہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق درج مقدمات میں اب تک 853 زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں،گرفتار افراد میں 848 مرد اور 5 خواتین بھی شامل ہیں، 13 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،کیسز میں گرفتار 640افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔
Comments are closed.