دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے،جسٹس امین الدین خان،نجکاری کا عمل حکم کی خلاف ورزی تو نہیں،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نجکاری کا حکم واپس لیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔آئینی بینچ کے سرابراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نجکاری کا عمل کرکے حکومت سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نجکاری عدالت کو اعتماد میں لیکر کی جائے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنل بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت کی طرف سے پی آئی اے نجکاری کا عمل شروع کیا تھا لیکن نجکاری کے عمل کی وجہ سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، پی آئی اے فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔آئینی بینچ کے سرابراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نجکاری کا عمل کرکے حکومت سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نجکاری عدالت کو اعتماد میں لیکر کی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نجکاری پر اعتماد میں لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے نجکاری اچھے طریقے سے کریں۔بعدازاں درخواست نمٹادی گئی۔
Comments are closed.