وزیراعظم کی پیٹرول اسمگلنگ کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے، پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 1.58 ملین ٹن تک رہی کو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ، جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جو ملک کی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ،1.58 ملین ٹن تک رہی کو کہ انتہائی خوش آئند ہے،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال (YoY) 15 فیصد اضافہ ہوا ، جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعظم نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کی ہدایت کی،چینی کی برآمد کے بروقت فیصلے کی بدولت پاکستان کو 500 ملین کا قیمتی زر مبادلہ ملا ۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.