عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان شامل‘عمرایوب،راجہ بشارت‘احمد چٹھہ گرفتار
اسلام آباد (آن لائن) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 60 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ جبکہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کرلیا۔ کیس کی سماعت ا انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔ عدالت نے بانی پی پی ٹی آئی سمیت ساٹھ افراد پر فرد جرم عائد کر دی
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، راجا بشارت راشد شفیق ، شیخ رشید ، اور زرتاج گل بھی فرد جرم عائد کئے جانے والوں میں شامل ہیں ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ پولیس نے عمر ایوب، راجا بشارت اور ملک احمد چٹھہ کو گرفتار کر کے اڈ یا لہ جیل منتقل کر دیا ۔ نو مئی حملہ کیس کا مقد مہ تھانہ آر اے بازار میں درج تھا ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے گئے۔
Comments are closed.