دینی مدارس رجسٹریشن بل، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں

 سینیٹر فیصل وادا بھی مولانا کے آستانے پر پہنچ گئے‘یہ گھر سیاست کا مرکز ہے اس لئے آیا،ملاقات کے بعد گفتگو
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی ملاقات کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی
اسلام آباد( آن لائن)دینی مدارس رجسٹریشن بل، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں، سینیٹر فیصل وادا بھی مولانا کے آستانے پر پہنچ گئے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی ملاقات کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جمعرات کو سینیٹر فیصل واڈا نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل سمیت اہم آئینی اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی مفاد کے لئے نہیں آیا ہوں مولانا کا گھر ایک سیاسی قلعہ ہے جسے تسلیم کرنا چاہئے‘ ملاقات میں حکومت اور سیاست سے متعلق باتیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ بل کے متعلق جہاں معاملہ رکا ہوآ ہے اس پر بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سیاست کے اندر عمران خان کی جان کو لاحق خطرات اور ان کے حواریوں کے حوالے سے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمارا مشترکہ پلیٹ فارم ہے میں سیاسی قلعے میں حاضریاں لگانے نہیں آرہا ہوں بلکہ میں نے مولانا سے سیاسی طور پر مشاورت کی اور اپنی تعلیمات بڑھائی ہیں انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے متعلق ایشو بہت اہم ہے ۔مولانا فضل الرحمان دور اندیش سیاست دان ہیں اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے مولانا کا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کنسینسز پیدا کرنے چاہئیں اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مہمانوں کو ہم کھلے دل سے خوشآمدید کہتے ہیں سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بات آگے بڑھے گی کیونکہ مولانا کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں اورمذاکرات ہی جمہوریت کا حسن۔ ہیں.انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے میں اب بھی ان کی جان بچانے اور انہیں سیاسی ہنگاموں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ادھر مولانا فضل الرحما ن سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی ملاقات کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ یہ مسئلہ حل کرائینگے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں دینی مدارس بل کی منظوری اور صدر کے دستخط کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا …. اعجاز خان

Comments are closed.