مذاکرات کیلئے شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی تاہم مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ بس بہت ہوگیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے ،سمجھتے ہیں مسائل کے حل کے لئے جا مع مذاکرات ضروری ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا، بس بہت ہوگیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔
Comments are closed.