مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی بات نہیں، بیان جاری
اسلام آباد (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف سے سول نافرمانی کی تحریک موٴخر کرنے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک موٴخر کر دیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت چار ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے ضلعی سطح پراحتجاج ہو، رہنماوٴں کے نرم رویے سے اپنا ہی نقصان ہوا، پی ٹی آئی قیادت کے فیصلوں میں ابہام سے نقصان ہوا۔
Comments are closed.