پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 6 مظاہرین کومقدمہ سے ڈسچارج کردیاگیا

ان ملزمان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی نہ دوبارہ گرفتار کرنا ہے،جج کی پولیس کو ہدایت
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 6 مظاہرین کومقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔ملزمان میں بابر علی،محمد مجاہد، شاہد،زیب، رمضان اور مبشر شامل ہیں ۔جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ان ملزمان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی نہ دوبارہ گرفتار کرنا ہے۔

Comments are closed.