سعودی فلم کمیشن کی 48 ویں ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت
ریاض(آن لائن) سعودی فلم کمیشن رواں ہفتے 48 ویں ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کر رہا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق 7 ستمبر سے شروع ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت سے بین الاقوامی پروڈکشنز کی جانب سے فلم بندی کے لیے سعودی عرب ایک پرکشش مقام کے طور پر سامنے آئے گا اور اس سے سعودی فلموں کی نمائش میں بھی مدد ملے گی۔کمیشن متعدد قومی تنظیموں، فلم انڈسٹری، بشمول العلا فلم، نیوم، کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر، ریڈ سی فلم فیسٹول فاونڈیشن اور سعودی فلم فیسٹول کے اشتراک سے فیسٹول میں سعودی پویلین کی میزبانی کر رہا ہے۔یہ فیسٹول 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.