، پی ٹی آئی پر پا بندی لگا نے کی ضرورت نہیں 17دسمبر کو پا ر لیمنٹ کا اجلا س ہو رہا ہے ، ،جے یو آئی ف کے احتجا ج کی نو بت نہیں آئے گی ،صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب
مو لا نا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی ہے ، تمام معاملا ت با ت چیت سے حل ہو جا ئے گی ، معا شی بحرا ن کے ذمہ دار ہم نہیں ، آنے والے دنوں میں خو شخبری ملے گی ، کہا جا تا تھا ملک ڈیفالٹ ہو نے جا رہا ہے ، پا کستا ن اللہ کے نام پر بنا ہے ، اور تا قیا مت قا ئم رہے گا ،تقریب سے خطاب
فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجا ب کے صدر و وزیر اعظم کے مشیر برائے سیا سی امو ر را نا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا نے ہی ان کا بیڑا غرق کردیا ہے ، پی ٹی آئی پر پا بندی لگا نے کی ضرورت نہیں 17دسمبر کو پا ر لیمنٹ کا اجلا س ہو رہا ہے ، ،جے یو آئی ف کے احتجا ج کی نو بت نہیں آئے گی ،مو لا نا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی ہے ، تمام معاملا ت با ت چیت سے حل ہو جا ئے گی ، معا شی بحرا ن کے ذمہ دار ہم نہیں ، آنے والے دنوں میں خو شخبری ملے گی ، کہا جا تا تھا ملک ڈیفالٹ ہو نے جا رہا ہے ، پا کستا ن اللہ کے نام پر بنا ہے ، اور تا قیا مت قا ئم رہے گا ، پی ٹی آئی وا لے چا ہتے ہیں کہ ملک میں افراتفری رہے ، پہلے کہا 300، اب کہتے ہیں ہمارے 12 لوگ مارے گئے،شہبا ز شریف نے فیصل آبا د کو گا ؤ ں سے شہر میں بدل دیا ، فیصل آبا د کے ہر طرف مو ٹر وے ہیں ، 2018میں خرا بی نہ ہو تی تو پاکستان کا نا م جی 20ممالک میں ہو تا ، آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نینڑوالا روڈ بائی پاس پر ریسکیو 1122 کے سب اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہو ئے تقریب سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
، فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوامی فلاحی پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا انکی اولین ترجیح ہے ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح خدمت کی سیاست ہے، شہباز شریف نے فیصل آباد کو گاؤں سے شہر میں بدلا،شہر کے ہر طرف موٹر ویز ہیں، 2018 میں خرابی نہ ہوتی تو پاکستان کا نام جی 20 ممالک میں ہوتا، 2018 میں خدمت کی سیاست کی جگہ گالم گلوچ کا رواج عام ہوگیا،انہو ں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، نوجوان نسل کو سکھایا گیا کہ مخالف سیاست دانوں کو گالیاں دیں، آج کئی سیاست دان برے حال میں ہیں،گالی گلوچ، احتجاج، اور افراتفری کی سیاست کو ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے، اور تاقیامت قائم رہے گا،یہ ملک نفرت نہیں بھائی چارے کی بنیاد پر بنا ہے،انہو ں نے کہا کہ تین مرتبہ ایک صوبہ اسلام آباد پر حملہ آور ہوا،ڈی چوک میں کارکنوں کو چھوڑ کر علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی بھاگ کھڑے ہوئے،پنجاب سے دس بندوں نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانے کی کوشش نہیں کی، وزیر اعلی پنجاب سے کہا کہ اتنی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں ،پی ٹی آئی لیڈروں کو بھاگتے ہوئے لوگوں نے گاڑیوں پر ڈنڈے مارے،برے کام کا برا نتیجہ ہوتا ہے،لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی نے تگڑا سوشل میڈیا بنا رکھا ہے، پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا نے ہی انہوں نے بیڑا غرق کردیا، ننکانہ صاحب کی 2019 کی ویڈیو کو اسلام آباد کا واقعہ بنا کر پیش کیا گیا، پہلے کہا 300، اب کہتے ہیں ہمارے 12 لوگ مارے گئے ، پاکستان میں بالآخر خدمت کی سیاست کا ہی نام ہوگا، مریم نواز نے پنجاب کی سیاست میں اپنا نام بنایا ہے، را نا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہے، 17 تاریخ کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہے،جے یو ائی ف کے احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی،بات چیت سے معاملات حل کرلیئے جائیں گے،معاشی بحران کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی، فیصل آباد بائی پاس کو ڈبل کیا جائے گا،علی امیں گنڈا پور پہلے اسلحہ اور سر پر کفن باندھ کر نکلے تھے
، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ملک میں افراتفری رہے،مولانا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نڑوالا روڈ پر ایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر امین پور بنگلہ اسٹیشن کی تعمیر ناگزیر تھی۔ اس ضرورت کے پیش نظر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے خصوصی کاوش کرتے ہوئیامین پور بنگلہ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا اور قلیل وقت میں اس کی تعمیر کا کام مکمل کرویا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ امین پور بنگلہ اسٹیشن کے فعال ہونے سے نہ صرف نڑوالا روڈ کے نواحی دیہاتوں میں ریسکیو سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی بلکہ بائی پاس روڈ پر بھی فوراً ایمرجنسی سروسز کی فراہمی بروقت میسر ہو گی۔ ریسکیو1122 کا تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے ہمہ وقت خدمتِ انسانیت کیلئے تیار رہے گا اور اپنا سٹینڈرڑ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھے گا۔اس مو قع پر ظفر اقبال ناگرہ، میاں اجمل آصف کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
Comments are closed.