وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دوسفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجے گئے سفارشی سمری کے تناظر میں دی گئی، مرغوم سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ جبکہ عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کیاگیا
فرانس نے بھی ممتاز زہرا بلوچ کی سفارتی اسناد کو منظور کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دوسفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،تعیناتی کی منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجے گئے سفارشی سمری کے تناظر میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق مرغوم سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ جبکہ عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں بطر ایڈشنل سیکریٹی برائے ایس سی او ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گزشتہ ماہ تعیناتیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجے گئے سفارشی سمری کے تناظر میں دی گئی تھی ۔ ذرائع کامزید کہنا تھا کہ فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی ممتاز زہرا بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں ممتاز زہرا بلوچ کی تعیاناتی کی منظوری وزیراعظم نے اگست میں دی تھی۔

Comments are closed.