لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 16 دسمبر کو لاہور میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول اور کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں سانحہ اے پی ایس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سانحہ اے پی ایس شہدا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.