ہم سوال اٹھائیں گے کہ گولی کیوں چلائی؟ کس کے کہنے پر چلائی؟ سب کو بے نقاب کریں گے؛ پشاور میں ڈی چوک شہدا اجتماع سے خطاب
پشاور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ ہم سوال اٹھائیں گے گولی کیوں چلائی؟ کس کے کہنے پر چلائی؟ سب کو بے نقاب کریں گے، گولی چلانے اور اس کا حکم دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ پشاور میں ڈی چوک شہدا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ عظیم شہدا جنہوں نے اپنے ملک کے لیے قربانی دی انہیں اور ان کے خاندان کو سلام پیش کرتا ہوں، ان شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم حقیقی آزادی حاصل نہیں کر لیتے،
میں پوری قوم کی طرف سے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے بزدل رہنما سیاست دان قانون کو روندتے ہیں، فرعون نے بھی تکبر کیا تھا، تہمارا انجام قریب ہے، تم اپنے انجام کو جلد پہنچو گے، گولی کیوں چلائی؟ جس نے گولی چلائی اور جس نے حکم دیا اس کو جواب دینا پڑے گا، تم کو اللہ تعالی عبرت کا نشان بنائے گا، یہ بچے قوم کے بچے ہیں تمھیں چین نہیں آئے گا، گولی چلانے والوں کو دونوں جہاں میں سکون نہیں ا?ئے گا، ان سے ایک سوال کیا جائے گا کہ کیوں گولی چلائی؟۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تمہاری ڈیوٹی اس ملک کے ساتھ غداری ہے، یہ بچے قوم کے بچے تھے، تمہارے گھر میں بھی بچے ہیں، انشاء اللہ تمہیں چین اور سکون کی نیند نہیں آئے گی، کل یہ گولی آپ کے بچے کو بھی لگے گی، اسلام اور سچ کا بول بالا ہوگا، تمام شہدا کو اللہ آجر دے گا، شہدا کے فیملی کو اللہ صبر دے، یہ حق، سچ انصاف اور امر بالمعروف کی تحریک ہے، جب تک قانون اور انصاف کا نظام نہیں آئے گا ہم اپنے سینے پیش کریں گے۔
Comments are closed.