اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دلخراش واقعے کو دس برس بیت گئے لیکن آج بھی ہمارے زخم تازہ ہیں 16 دسمبر کا دن ہمیں اْس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے، جب معصوم جانوں کی شہادت نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کیااس دن سفاک دْشمن نے ہمارے دلوں پر کاری ضرب لگائی،علم دشمن دہشت گردوں نیسفاکی سے علم کی شمعوں کو بجھایا بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا
،شیری رحمان نے کہا کہ پرنسپل شہید طاہرہ قاضی اور نہتے اساتذہ طالب علموں کو بچانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہے،قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی سانحہ ا?رمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بچوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،دہشتگردوں اور پاکستان کے امن کے دشمنوں کو میرا واضح پیغام ہے وطن عزیز کی حفاظت کیلیے ہم ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں،ہم نہ تو شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اس سانحہ کو، ہم دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آج کے دن پوری قوم شہدائے ا?رمی پبلک سکول پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے
Comments are closed.