مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح پر

اسلام آبا د(آن لائن)ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے جہاں ایک طرف میکرو اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہو رہے ہیں وہاں عوام کو براہ راست متاثر کرنے والی مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح ساڑھے چھے سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

معاشی حالات میں بہتری کے باعث نومبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.9 فیصد پر آ گئی۔اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی کی شرح 28.62 فیصد سے کم ہو کر 7.88فیصد پر آ گئی۔سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ، 5.2فیصد پر آ گئی۔افراط زر میں مسلسل کمی صارفین اور معیشت پر دباوٴ کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی نے مہنگائی کو کم کرنےمیں مدددی ہے۔ پالیسی سطح پر کیے گئے اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح کم ہونے سے معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔

Comments are closed.