راولپنڈی (آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔جس کے بعد وہ اڈیالہ کے باہر سے ہی واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے تھے ،علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا،جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کوآگا ہ کیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جس کے بعد علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگیا۔
Comments are closed.