نادیہ افگن نے خلیل الرحمن قمر سے متعلق اپنی رائے دیدی

لاہور (آن لائن) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے 20 سال قبل ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر سے ہونے والی اپنی ملاقات کا احوال سنا دیا۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے خلیل الرحمن قمر سے ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر اپنے انٹرویوز میں یہ کہتی ہوں کہ میں کبھی خلیل صاحب کے ساتھ کام نہیں کروں گی اس کی وجہ یہ ہے مجھے لگتا ہے کہ وہ اچھے انسان نہیں ہیں، وہ کبھی کسی کے بارے میں کوئی اچھی بات نہیں کرتے اور انہیں ہر ایک سے کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے۔ ان سے میری بیس سال پہلے ہونے والی ملاقات بھی انتہائی ناخوشگوار تھی۔

Comments are closed.