ر بعض اینکرز کے اہل خانہ کو بھی دھمکیا ں دی جارہی ہیں‘سینیٹر جام سیف اللہ داریجو
ملک کے چند صحافیوں کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے‘سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر صحافیوں اور اینکرز کی ہراسگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ‘اس حوالے سے حکومت معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرے گی۔سوموار کوایوان بالا میں سوشل میڈیا پر ملک کے معروف میڈیا اینکرز کی حراسمنٹ کے حوالے سے سینیٹر جام سیف اللہ داریجو نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سوشل میڈیا پر صحافیوں کے خلاف شدید حراسگی جاری ہے اور بعض اینکرز کے اہل خانہ کو بھی دھمکیا ں دی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ سیاست کے اندر ایک منفی رجحان نے جنم لیا ہے اور تحمل برداشت ختم ہوچکی ہے
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے چند صحافیوں کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سچ اور حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بعض عناصر پاکستان کو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر سے ذیادہ ظالم دکھا رہے ہیں حکومت پر جائز تنقید سب کا استحقاق اور حق ہے تاہم حقائق کو مسخ کرنا کسی صورت بھی درست نہیں ہے انہوں نے کہاکہ متعلقہ ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ حق اور سچ کی آواز کو نہ دبایا جاسکے انہوں نے کہاکہ اس کلچر کو ختم ہونا چاہیے اس موقع پروفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھا ہے کہ حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ صحافی حکومت کو معاشرے کی نبض بتاتا ہے
انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کی بھی ایک لائن ہے جس کو کراس نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ سیاست اور جمہوریت کا حسن اختلاف رائے ہے لیکن تحمل بردباری اور برداشت سیاست کے اسلوب ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کسی کی رائے سے اختلاف ہے تو اس کا بھی طریقہ کار ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کو مقدم رکھنا چاہیے اور ماحول کو بردباری کی جانب لیکر جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی شہری کے حقوق متاثر ہوں تو ریاست کو اس پر فوری اقدامات اٹھانے چاہیے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر حکومت نے انکوائری کی ہدایت کی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.