اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم وہ قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس سے قبل، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 18 دسمبر کو D-8 وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں اور ایس ایم ایزمیں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے لیے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی ایٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے،سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Comments are closed.