وزراء کی عدم موجودگی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی ایوان سے واک آؤٹ کرگئی

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل وفاقی وزراء کی عدم موجودگی اور سوالات کے غیر تسلی بخش جوابات پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے اجلاس سے واک آوٴٹ کر دیا ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی تعیناتی کا عمل کب شروع ہوا آرڈیننس کی ضرورت کیوں پڑی اس شخص کے ہی بغیر کیوں بورڈ نہیں چل سکتا آغا رفیع اللہ نے پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے لئے آرڈیننس لانے کی ضرورت پڑی ہے جس پر پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی نے کیا ہے،رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں60 ارب روپے کا شارٹ فال ہے

،رائے حسن نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پورے پاکستان میں ایک سلیبس کے لئے بہت کام ہوا سلیبس ایک ہونا بہت ضروری ہے پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہیگریڈ 21 اور گریڈ 22 کے افسر کو چیئرمین ایف بی ار تعینات کیا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ ایک دفعہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش ہو چکی اور ناکامی ہوئی دوبارہ نجکاری کی بات ہو رہی ہے، کیا ٹائم فریم رکھا ہے،اس پر وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ اچھی خبر ہے کہ ہمارے روٹس یورپ کے لئے بحال ہوگئے ہیں اس دفعہ بہتر صورتحال ہوگی،اب کی بار سمجھا جارہا ہیکہ بڈز بہتر ہوں گی سید نوید قمر نے کہا کہ پراسس کو بہتر کرنے کے لئے آپ نے سوچا بھی ہے؟ پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ پی آئی اے ٹکٹس پر بلیک میلنگ کرتی ہیپی آئی اے کا سی ای او اس وقت قائم مقام ہے،کنفیوڑن پیدا ہورہی ہے کہ اصل سی ای او کون ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ پہلے سی ای او عامر صاحب تھے ان کی مدت ختم ہوگئی تھی پی آئی اے ایک اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ہے

، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب دینے والا کوئی نہیں ہے،حکومتی رکن اسمبلی حنیف عباسی نے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا لیکن بعد میں ایوان میں واپس اگئیقومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ جس طرح ایوان کی کارروائی چل رہی ہے یہ ہمارے لئے تضحیک آمیز ہے۔وزراء کی عدم موجودگی اب ایک معمول بن گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللّٰہ کی اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہو نہیں رہی ہم یہاں رونا رو رہے ہیں ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالات کے غیر تسلی بخش جوابات پر پیپلز پارٹی نے اجلاس سے واک آوٴٹ کر دیا ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا

Comments are closed.