تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ افغانستان کے ساتھ مزید تعلقات کو فروغ دیگی، اسد قیصر

اسلام آباد(آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے افغان سفیر سردار احمد شکیب نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں

، سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے، عمران خان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور پاک افغان تعلقات اور تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے، تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ افغانستان کے ساتھ مزید تعلقات کو فروغ دیگی، اسد قیصرنے کہا کہ طورخم بارڈر ٹریڈ،ویزا پالیسی اور سینٹرل ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کو خصوصی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

Comments are closed.