نئی دہلی (آن لائن)منی پور میں حالات مسلسل کشیدہ، مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کی بدولت بھارتی ریاست منی پور میں ہلاکت خیز نسلی فسادات کنٹرول سے باہر، بی جے پی کو منی پور فسادات پر خاموشی کے باعث شدید تنقید کا سامناہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہمنی پور میں آئینی حقوق معطل ہیں پھر بھی بی جے پی کے کسی رکن اسمبلی نے مسئلہ نہیں اٹھایا، بی جے پی نہ صرف منی پور بلکے آسام میں بھی انتہاپسندی اور نفرت کی سیاست کر رہی ہے، سشمیتا دیو کہتی ہیں کہ منی پور سے بی جے پی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کو مستعفی ہوجانا چاہئے،
منی پور میں آئین کے تحت لوگوں کو ملنے والے تمام حقوق ضبط کر لیے گئے ہیں، جہاں ایک طرف حالات کشیدہ ہیں وہیں دوسری جانب بھارت کا عدالتی نظام بھی مودی کے زیر اثر ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیموں نے منی پور کے 3,023 رجسٹرڈ مقدمات میں سے صرف 6 فیصد چارج شیٹ میں داخل کیے، اسی دوران اسلحے سے لیس نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو بھی ہلاک کر دیا، منی پور میں جاری تنازع مزید بگڑ چکا ہے لیکن مودی سرکار سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے نسلی فسادات کوہوا دے رہی ہے،،
Comments are closed.