ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں

اسلام آباد (آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نامزدگی کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی زمان نے جج ہمایوں دلاور کی نامزدگی کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔ رکن جوڈیشل کمیشن خورشید بروچہ نے جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی جج کیلئے نامزد کیا تھا۔

خط میں کہاگیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر پراپرٹی کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات ہیں،اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر 2022 میں جعلی پراپرٹی ڈیڈ تیار کرنے کے الزامات ہیں،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں، اس نوعیت کے الزامات جج ہمایوں دلاور کو عدالتی عہدے کیلئے غیر موزوں بناتے ہیں، درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج تقرری پر غور کرنے سے گریز کرے،۔

Comments are closed.