غزہ اور لبنان میں قتل عام کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، شہباز شریف

قاہرہ (آن لائن) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ علاقائی روابط امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہیں ، ڈی ایٹ رکن ممالک کا نو جوانوں کو با ختیار بنا نا انتہائی اہمیت کا حامل ہے حکومت ملک میں ر وزگار اور پیداواری مواقع پیدا کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ڈی ایٹ کانفرنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی پر حکومت مصر اور قیادت کو مبارباد دیتے ہیں ۔ انہوں نے غزہ اور لبنا ن میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا غزہ میں جنگ بندی اشد ضروری ہے ۔ یہ جنگ بندی خطے سمیت دنیا بھر کے امن کے لئے نا گزیر ہے۔ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ انہوں نے آذربائیجان کو ڈی ایٹ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یقین ہے آ ذر بائیجان صدر علیوف کی قیاد ت میں ڈی ایٹ کے مقاصد کے حصول میں اہم کر دار اد کرے گا ۔

انہوں نے ڈی ایٹ کا نوجوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوے کہا نوجوان ، توانائی ، نئے خیالات او ر صلاحیتوں سے بھر پور ہیں ۔ نوجوان جدت اور ٹیکنا لوجی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی آباد ی کا ساٹھ فیصد سے زائد حصہ تیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ ہم نے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اہم اقدا مات کئے ہیں ۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک چھ لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپس دئیے جا چکے ہیں ۔ ہم آئی ٹی کے شعبے میں تربیت پر توجہ مرکوز کئے ہوے ہیں ۔ آئی ٹی تربیت سے نواجوان ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کے پاس بہترین آئیڈیاز ہوتے ہیں، اس وقت ہماری توجہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا پروٹیکشن اور سائبر سکیورٹی پر مرکوز ہے تاکہ ہمارے نوجوان دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بڑھتے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں اور ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے ملازمتیں دینے کی جانب جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بڑے فری لانسرز والے ممالک کا گھر سمجھا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زراعت، معیشت اور دیگر شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز ہمارے لیے عالمی سطح پر درپیش معاشی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں، سماجی ترقی کے لیے ایس ایم ایز کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے،۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان نے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر، لون سکیم کے ذریعے اربوں روپوں کے قرضے دیے ہیں، جس کا مقصد نوجوان پاکستانیوں اپنے پاوٴں پر کھڑا کرنا ہے ۔ہمارے دیگر اقدامات، جیسے کہ، اسٹارٹ اپ پاکستان اور نیشنل انوویشن ایوارڈز کا مقصد ایک امید افزا، اسٹارٹ اپ ماحول کو فروغ دینا اور انکیوبیشن کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا گیارہواں ڈی ایٹ سمٹ ایس ایم ایز کے حوالے سے اشتراک کا ایک نادر موقع ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری کابینہ نے ڈی ایٹ رکن ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کے ساتھ ساتھ اس کے پروٹوکول کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

Comments are closed.