بانی تحریک انصاف کی فیملی پر تنقید کیوں کی؟ تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(آن لائن )بانی تحریک انصاف کی فیملی پر تنقید کیوں کی؟ پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا ۔پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ سلمان احمد مسلسل پارٹی میں تقسیم اور عدم اطمینان کا کردار ادا کر رہے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور حامیوں کے درمیان سوشل میڈیا پر غیرضروری پوسٹیں اور اشتعال انگیزی کا کام کر رہے تھے ۔تحریک انصاف نے متعدد بار سلمان احمد کو وارننگ بھی جاری کی۔سلمان احمد نے اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے پر انکو پارٹی سے نکال دیا ہے۔سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا گیا ۔چیئرمین بیرسٹر گوہر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Comments are closed.