نئی دہلی (آن لائن)بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ حادثے کا شکار، 13 افراد ہلاک، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل، مسافر فیری سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا جزیرے پر جا رہی تھی۔بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش سے گزر رہی تھی، جب دوران تجربہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور ممبئی کے ساحل پر ایک مسافر فیری سے ٹکرا گئی، بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ اور مسافر فیری کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں، مسافر فیری سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا جزیرے پر جا رہا تھی، انڈین کو سٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے، بھارتی بحریہ کی مسلسل گرتی کارکردگی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،،
Comments are closed.