فتنہ الخوارج کی طرح پی ٹی آئی کا بھی خاتمہ کیا جائے گا ،حنیف عباسی

پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے لئے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،رکن قومی اسمبلی
نیوکلیئر پروگرام پر آج تک کسی نے کمپرومائز نہیں کیا،ہماری سرحدیں اسی پروگرام کیو جہ سے محفوظ ہیں،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے انکشاف کرتے ہوے کہا ہے کہ کیلیفورنیا 2023 کے منصوبے کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کی جارہی ہے ، منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار دلوانے کے لئے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی، بی ایل اے اور فتنہ الخوارج میں کوئی فرق نہیں جلد انجام کو پہنچائیں گے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ا نہوں نے کہا بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، کیلیفورنیا 2023 کے منصوبے کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد امریکہ سے واپسی کی بھیک مانگ رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے پی ٹی آئی نے دس لابنگ فرمز ہائر کیں، 150 امریکی کانگریس کو خطوط لکھے گئے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام پر آج تک کسی نے کمپرومائز نہیں کیا۔ کیلیفورنیا منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ انہیں حکومت میں لایا جائے گا۔ جس کے لئے پاکستان کا نیوکلیئر پلان رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ۔

انہوں نے کہا آج ہماری سرحدیں نیوکلیئر پروگرام کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ اسمبلی میں بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں کو نہیں معلوم کہ بانی کے تانے بانے کہاں سے ہلائے جا رہے ہیں۔ ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کمپرومائز نہیں کریں گے ۔ امریکہ میں پی ٹی آئی کی کارکن نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام امریکہ کے مفاد میں نہیں۔ یہ چھوٹی بات نہیں کہ یہ باتیں کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی جائے۔ یہ ویڈیو بیان امریکہ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنے اداروں کی سالمیت سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ آج بانی پی ٹی آئی پختون کارڈ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ۔ مذکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی ما نگیں ۔ انکی سیاست فتنہ فساد اور انتشار پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا اب ایک بار پھر پی ٹی آئی نے امریکہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف امریکہ میں لابنگ فرم بنوائی ہے۔ انکا اصل چہرہ دکھانا ضروری ہے ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو ، بی ایل اور فتنہ الخوارج سے تشبیہ دیتے ہوے کہا کہ ان تینوں میں کوئی فرق نہیں۔ جیسے فتنہ الخوارج کا خاتمہ کیا انکی سیاست کا بھی ایسے ہی خاتمہ کریں گے ۔ یہ غیر ملکی طاقتوں سے ملکر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا ایٹمی طاقت ہونے کی و جہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ۔ پاکستان کاا یٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ پاک افواج قیام امن کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سول نافرمانی کی بات کر رہے تھے اللہ کے کرم سے ترسیلات زر میں پینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی باہر والوں کے ساتھ مل کر ملکی سالمیت پر حملہ آو ر ہونے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ہمارے لئے پہلے ریاست ہے پھر سیاست ہے ۔ پی ٹی آئی والے ریاست نہیں اپنے مفاد کی سیاست عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی قیادت صرف بانی کو خوش کرنے کے لئے گالم گلوچ کر رہی ہے ۔ نومئی کو انہوں نے پری پلان حملہ کیا کہ کہاں کہاں حملہ کرنا ہے پر تشدد احتجاج سے ، رینجرز اور پولیس کے نوجوان شہید ہوے ۔

Comments are closed.