سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کئی سینئروکلاء 26 نے آئینی ترمیم کوختم کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے۔ آئینی بنچ پہلے ہی اس کیس کوجنوری 2025کے دوسرے ہفتے میں مقررکرنے کاعندیہ دے چکاہے۔جمعہ کودرخواست سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی۔دیگردرخواست گزاروں میں حامد خان، امان اللہ کنرانی، عابد حسن منٹو، علی احمد کرد، اکرم شیخ، قاضی محمد انور، منیر اے ملک اور عابد زبیری شامل ہیں۔

دائر درخواست میں موقف ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی سے متصادم اور اختیارات کی تقسیم کے اصول کے بر خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بغیر نہیں ہوسکتی تھی۔استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک 26 آئینی کے نتیجے میں ہونے والے تمام اقدامات کو معطل کیا جائے۔سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعاکی گئی ہے درخواستوں کوسماعت کے لیے جلدمقررکیاجائیے اورآئینی وقانونی معاملات کی وجہ سے یہ کیس جلدسماعت کامتقاضی ہے اس لیے جلدسماعت کے لیے مقررکرکے اس کی سماعت کی جائے۔

Comments are closed.