وزیراعلی علی امین سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،صوبے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی ملاقات ہوئی ہے، خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورسے ملاقات کی۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پرعلی امین گنڈا پورنے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

محسن نقوی نے قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے۔ کْرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

Comments are closed.