حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے
بانی پی ٹی آئی نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دن دو بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی،ذرائع
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے ۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے،بانی پی ٹی آئی نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دن دو بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مذکراتی ٹیم کی آپس میں غیر رسمی مشاورت کر رہی اورپی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کئے جانے کا امکان ہے
،حکومت کی کمیٹی کے قیام کا میڈیا سے پتہ چلا تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق حکومتی نے بانی پی ٹی آئی کی آج دو پہر دو بجے تک مذکراتی ٹیم کی تشکیل کی ڈیڈ لائن میٹ کرلی،بانی پی ٹی آئی نے آج دو بجے تک مذاکراتی میں سنجیدگی نہ دکھانے پر سول نافرمانی کی کال دینا تھی،کمیٹی کے عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات بارے اورسیز پاکستانیوں کا آگاہ کرنا تھا۔
Comments are closed.